Kaleed-e-Urdu Paper 6 MCQs

Attempt Kaleed-e-Urdu Paper 6 MCQs for PPSC, SPSC, and FPSC preparation.

Score: 0 / 25

Incorrect As: 0

Q 26: قواعد کی رو سے لکھنا کون سا مصدر ہے؟

A) فعل لازم
B) فعل متعدی
C) نہ مصدر لازم ہے اور نہ متعدی
D) مصدر لا زم بھی ہے اور مصدر متعدی بھی

Q 27: کسی میڈیکل کالج کے طالب علم کو ڈاکٹر صاحب کہنا اصطلاح میں کیا کہلاتا ہے؟

A) کنایہ
B) تشبیہ
C) مجاز مرسل
D) استعارہ

Q 28: لفظ پہناوا کو قواعد کی روسے کیا کہیں۔

A) اسم جامد
B) اسم مصدر
C) فعل متعدی
D) اسم حاصل مصدر

Q 29: " قائد اعظم" یا "مادر ملت“ کے الفاظ قواعد کی رو سے کیا ہیں؟

A) خطاب
B) لقب
C) تخلص
D) عرف

Q 30: پاکستانی، سندھی ، پنجابی، بلوچی دہلوی، بخاری عثمانی وغیرہ الفاظ میں مستعمل "ی" کوقواعد کی اصطلاح میں کیا نام دیا جاتا ہے؟

A) یائے معروف
B) یائے مجہول
C) یائے نسبتی
D) یائے متکلم

Q 31: جب الفاظ کے حقیقی اور مجازی معنوں میں تشبیہ کا تعلق ہو تو اسے اصطلاح میں کیا کہیں گے؟

A) تشبیه
B) استعارہ
C) مجاز مرسل
D) کنایه

Q 32: لفظ معترضہ یا جملہ معترضہ کی وضاحت کے لیے رموز اوقاف کی کون کی علامت استعمال ہوتی ہے؟

A) تفصیلیہ
B) فجائیہ
C) واوین
D) قوسین

Q 33: وجہ جامع علم بیان کی کون سی صورت کا رکن ہے؟

A) تشبیه
B) استعاره
C) مجاز مرسل
D) کنایه

Q 34: واؤ معدولہ سے کیا مراد ہے؟

A) جو کھل کر پڑھی جائے
B) جو کھل کر نہ پڑھی جائے
C) جو لکھی جائے مگر پڑھی نہ جائے
D) ان میں سے کوئی بیان درست نہیں

Q 35: سوچ بچار، بھاگ دوڑ ، مار پیٹ ، دیکھ بھال کے الفاظ قواعد کی رو سے کیا ہیں؟

A) مصدر
B) حاصل مصدر
C) اسم جامد
D) فعل امر

Q 36: "لیت ولعل کرنا" محاورے کا مفہوم ہے:

A) بھاگ دوڑ کرنا
B) گالی گلوچ کرنا
C) مار مار کے حلیہ بگاڑ دینا
D) ٹال مٹول کرنا

Q 37: " عنقا ہونا" کے معنی ہیں:

A) نایاب ہونا
B) وافر مقدار میں ملنا
C) ارزاں ہوتا
D) خاموش ہو جاتا

Q 38: "بیڑا اٹھانا" کا مفہوم ہے:

A) شوروغل کرنا
B) ناک بھوں چڑھانا
C) مشکل کام کے انجام دینے کا ذمہ لینا
D) چوری کرنا

Q 39: "بے نقط" سنانا کا مفہوم ہے:

A) قصیدہ سنانا
B) بے نقط نظم کہنا
C) گالی گلوچ کرنا
D) طویل داستان سنانا

Q 40: " خفیف ہونا " محاورے کا مطلب ہے:

A) شرمندہ ہونا
B) غمگین ہونا
C) ہنستے مسکراتے نظر آنا
D) مشتعل ہونا

Q 41: " شاق گزرنا" محاورے کا مفہوم ہے:

A) دبکے دبکے چلنا
B) تیزی سے گزر جانا
C) خوشگوار معلوم ہونا
D) ناگوار معلوم ہونا

Q 42: "پیٹ کاٹنا" کا مطلب ہے:

A) پیٹ کا آپریشن کرتا
B) پیٹ میں چھرا گھونپنا
C) خون بہانا
D) اخراجات میں کمی کرنا

Q 43: "سانپ سونگھ جانا" کے معنی ہیں :

A) سانپ کا پھنکارنا
B) خاموشی چھا جانا
C) سانپ کا غائب ہو جانا
D) سانپ کا زہر پھیل جانا

Q 44: "عقدہ وا ہونا" محاورے کے معنی ہیں:

A) گرہ لگانا
B) مسئلہ پیدا کر دینا
C) مشکل آسان ہونا
D) مسئلے کا حل نہ ہو سکنا

Q 45: "جب میں اردو بھولنے لگتا ہوں تو باغ و بہار پڑھ لیتا ہوں۔" یہ جملہ کس معروف ادیب کا ہے؟

A) ڈاکٹر وحید قریشی
B) ڈاکٹر سید عبدالله
C) محمد حسین آزاد
D) مولوی عبد الحق

Q 46: ہمارے قومی شاعر علامہ اقبال نے کسی صنف سخن کو سب سے زیادہ برتا ہے؟

A) غزل
B) ترکیب بند
C) رباعی
D) مثنوی

Q 47: اردو کے عظیم مزاح نگار پطرس بخاری کا جغرافیہ میں لاہور کی سب سے بڑی اور مشہور پیداوار کے قرار دیا ہے؟

A) اخبارات
B) انجمنیں
C) طلبہ
D) رسائل و جرائد

Q 48: Indian Shakespeare کسے کیا جاتا ہے؟

A) حکیم احمد شجاع
B) آغا حشر کاشمیری
C) امتیاز علی تاج
D) مرزا ادیب

Q 49: لفظ " ناول " کے معنی کیا ہیں؟

A) پرانا یا قدیم
B) نیا یا اچھوتا
C) عجیب وغریب
D) روشنی یا اجالا

Q 50: طوائف کے موضوع پر اردو میں پہلا معروف ناول کون سا ہے؟

A) امراؤ جان ادا
B) شاہد رعنا
C) بازار حسن
D) شریف زاده